مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں ۔مذاکرات میں حصہ لینے کے لئے امریکی اور چینی وزیر خارجہ بھی جینیوا پہنچ رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق بات چیت کے تیسرے دن مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ، جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے اور فرانسیسی وزیر خارجہ لاراں فابیوس بھی آج ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ بات چیت میں پیش رفت کے تناظر میں وزیر خارجہ جان کیری بھی جنیوا روانہ ہو رہے ہیں۔ جب کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی، بھی مذاکرات میں شرکت کے لئے آج جینیوا پہنچیں گے۔ایران کے جوہری پروگرام کے حل کے لیے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات 20 نومبر سے جنیوا میں جاری ہیں۔ فریقین کا بہت سے امور پر اتفاق ہوگیا ہے لیکن ابھی حتمی نتائج کا انتظار ہے۔
مہر نیوز/23 نومبر/2013ء: جنیوا میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایرانی جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں ۔
News ID 1830629
آپ کا تبصرہ